آلۂ سماعت کا استعمال جلد موت کا خطرہ کم کردیتا ہے، تحقیق میں انکشاف

کیلیفورنیا: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سماعت کے مسائل سے دوچارافراد کے آلۂ سماعت پابندی سے استعمال کرنے کے باعث ان میں جلد موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دی لانسیٹ ہیلتھی لونگیوٹی جریدے میں شائع شدہ اس تحقیق میں 10,000 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جن میں سے 1,800 سے زائد افراد وہ تھے جو سماعت کے مسائل سے دوچار تھے۔
نتائج سے پتا چلا کہ آلے کو کبھی کبھار استعمال کرنے والے افراد اور وہ افراد اسے کبھی استعمال نہیں کرتے تھے، ان میں جلد موت کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تھا جو آلات باقاعدہ استعمال کرتے تھے۔
یونیورسٹی آف کیک اسکول آف میڈیسن، کیلیفورنیا میں اسسٹنٹ پروفیسر اور اوٹولیرینگولوجسٹ (کان، ناک اور گلے کے ماہر) نے کہا کہ تحقیق میں جو کچھ ہم نے پایا وہ یہ تھا کہ آلاتِ سماعت باقاعدگی سے استعمال کرنے والے افراد میں جلد موت کا خطرہ 24 فیصد کم ہوتا ہے۔
مطالعہ یہ بھی بتاتا ہے کہ خطرے میں کمی عمر، نسل، آمدن، تعلیم، طبی تاریخ اور سماعت کے مسائل کی شدت، ان سب عوامل سے قطع نظر تھی۔

 

HearingNew Research RevealsReduces Risk of Early Death