حسن کی دھواں دھار سنچری، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹ سے ہرادیا

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں مہمان ٹیم نے اوپنر حسن نواز کی تیز ترین سنچری کی بدولت کیویز کے خلاف 205 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرلیا۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا، تاہم اوپنر محمد حارث 74 کے مجموعی اسکور پر 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اوپنر حسن نواز کا ساتھ دینے کپتان سلمان علی آغا آئے جنہوں نے 31 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
حسن نواز نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی، جو کسی پاکستانی بلے باز کی جانب سے تیز ترین تھی۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کیوی بولرز کی جانب سے واحد وکٹ جیکب ڈفی نے حاصل کی۔
قبل ازیں، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ کیوی ٹیم کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کے لیے ٹم سیفرٹ اور چپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
کیویز کی جانب سے مارک چپمین 94 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے ڈیرل مچل 17، مائیکل پریسویل 31، جیمز نیشم 3، مچل 9، ایش سودھی 10، جیکب ڈفی 2 اور کائل جیمسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 2، 2 جب کہ شاداب خان، عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

3rd T209 WicketsFastest T20 Century For PakistanHasan NawazPakistan beat NZPakistan tour of NZ