کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس نے صارفین اور مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے مقبول رہتی ہیں مگر اس مرتبہ اداکارہ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔
ان تصاویر میں ہانیہ عامر ایک لڑکے کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ ریسٹورنٹ میں مذکورہ لڑکے کے ساتھ بیٹھی دکھائی دیں جب کہ ایک اور تصویر میں لڑکے نے اداکارہ کو اپنے کندھے پر اُٹھا رکھا ہے۔
ایک صارف نے اس متنازع تصویر پر ہانیہ سے سوال کیا کہ کیا یہ ان کا نیا بوائے فرینڈ ہے؟ جس پر اداکارہ کی جانب سے جواب بھی سامنے آگیا۔ ہانیہ نے صارف کے سوال پر کمنٹ میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہاں اور کوئی کام نہیں ہے میرا۔
صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ تصویر دیکھنے کے بعد عاصم اظہر جو اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ ہیں، رو رہے ہوں گے۔ ہانیہ عامر کی ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی بے باکی پر تنقید کی جارہی ہے۔
کیا ہانیہ عامر نے نیا بوائے فرینڈ ڈھونڈ لیا؟