کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو انٹرنیٹ بحال نہ کرنے پر دھمکی دے ڈالی۔
حریم شاہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے رانا ثنا کو انٹرنیٹ بحال کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
حریم نے اپنی ٹوئٹ میں رانا ثنا اللہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر رانا جی نے آج رات تک انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو میں نے ویڈیوز بحال کردینی ہیں۔
اس دھمکی آمیز ٹوئٹ کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں۔
حریم شاہ کو کئی صارفین نے مشورہ دیا کہ وہ ویڈیوز بحال کر ہی دیں جبکہ کئی نے یہ جان کر حیرت کا اظہار کیا کہ حریم شاہ کے پاس رانا ثنا اللہ کی بھی ویڈیوز موجود ہیں، یہ وزیرِ داخلہ کے لیے فکر کی بات ہے۔
خیال رہے کہ وزیرِ داخلہ پنجاب کے حکم پر پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے، جس پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔