کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اورعائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔
منگل کو سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظرعام پر آئی تھیں، جو وائرل ہوگئیں۔
مراکش میں مقیم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان ویڈیوز کے اصلی اور ذاتی ہونے کا اعتراف کیا۔
حریم نے بتایا کہ یہ ویڈیوز کچھ سال قبل کی ہیں جو میرے موبائل میں موجود تھیں، ان میں سے ایک کراچی میں موجود گھر میں بنائی گئی جب کہ دوسری اسلام آباد میں بنائی گئی تھی، لیکن چونکہ اُس وقت صندل اور عائشہ میرے ساتھ رہ رہی تھیں تو انہوں نے میرا موبائل چوری کرکے ویڈیوز محفوظ کرلی تھیں۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے مطابق ویڈیوز وائرل ہونے سے قبل ہی انہیں صندل اور عائشہ ناز کی جانب سے کئی دھمکیاں مل چکی تھیں کہ ہم تمہاری ویڈیوز وائرل کردیں گے۔
حریم نے بتایا کہ صندل اور عائشہ کی دھمکیوں کے بعد میں نے اسلام آباد میں ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا، لیکن میری شکایت پر مجھے کہا گیا جب تک مواد منظرعام پر نہیں آجاتا، کارروائی نہیں کی جاسکتی۔
حریم کے مطابق صندل اور عائشہ نے ویڈیوز میری شادی شدہ خوش حال زندگی میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے لیک کیں، وہ جلن اور حسد میں اتنا آگے جاچکی ہیں کہ انہوں نے میری ذاتی ویڈیوز موبائل سے چوری کرکے لیک کردیں، جس کے لیے وہ جلد ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کریں گی۔
حریم کے شوہر بلال نے کہا کہ مجھے حریم نے بتایا کہ وہ ایف آئی اے میں ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے پہلے (سال بھر قبل) ہی شکایت درج کرواچکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظرعام پر آنے تک انتظار کا کہا۔
بلال نے اس مؤقف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہے جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جائے پہلے مرنے کا انتظار کرو لیکن میں پہلے حریم کے ساتھ نہیں تھا، اب ہوں اور میں نے ان ویڈیوز کے بعد آئندہ اسپین ٹرپ کو بھی کینسل کردیا، ہم جلد پاکستان آکر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔