حریم شاہ نے بلاول کیلیے اظہار پسندیدگی کیوں کیا؟

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی ایک وائرل ویڈیو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں حریم شاہ کو ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم ‘ پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں حریم شاہ مداحوں کو موبائل میں بلاول بھٹو کی تصویر دکھاتے ہوئے اظہار پسندیدگی کرتی بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔


خیال رہے کہ حریم شاہ اس سے قبل بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور اسے تیس ہزار کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

bilawal bhuttoHareem shah