سوشل میڈیا پر حریم فاروق کی منگنی کے چرچے

کراچی: سوشل میڈیا پر اداکارہ حریم فاروق کی منگنی کی خبریں تیزی سے گردش کررہی ہیں۔
اداکارہ حریم فاروق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جو مختلف تصاویر کو ایک جگہ اکٹھا کرکے بنائی گئی۔
ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ سعد سلطان موجود ہیں، یہ تصاویر مختلف مواقع پر لی گئیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق اور سعد کے درمیان کافی بے تکلفی اور گہری دوستی ہے۔
آخر کی تصاویر میں حریم فاروق ساڑھی میں ملبوس ہیں جب کہ سعد سلطان نے سیاہ اور سفید رنگ کا روایتی پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے، ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ کافی خوش بھی نظر آرہے ہیں۔
حریم فاروق نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سعد سلطان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سعدی! سالگرہ مبارک ہو، آپ میرے پاگل پن کو پُرسکون کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے قریباً آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے، اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی۔
پوسٹ کے اختتام میں حریم فاروق نے سعد سلطان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔
حریم فاروق کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سعد سلطان کو اپنا جیون سلطان چُن لیا ہے، تاہم اداکارہ نے ابھی تک ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ActressEngagementHareem FarooqRumours on Social Media