کراچی: ٹی وی کے صف اول کے اداکار فیصل قریشی کی صاحبزادی ہانش قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے والد کی دوسری شادی پر بے حد خوش اور سب سے آگے تھیں۔
ایک انٹرویو میں ہانش قریشی کا کہنا تھا کہ ماں باپ شادی کرلیتے ہیں لیکن اگر ان کی یہ شادی نہیں چلتی تو انہیں آگے بڑھ جانے کا حق ہے، بطور اولاد آپ انہیں اپنی وجہ سے پابند نہیں کرسکتے۔
ہانش نے کہا کہ میں اپنے والد کی دوسری شادی پر سب سے آگے تھی اور بہت خوش بھی تھی، میں ان کی گروم فرینڈ بنی ہوئی تھی، میرے والد کی بہت چھوٹی عمر میں شادی ہوگئی تھی لیکن شادی کے لیے مرد اور عورت دونوں کو فیصلہ لینے کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی میرے والد سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں، میں اپنے دونوں بہن بھائیوں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں، مجھے ان دونوں میں اپنا عکس نظر آتا ہے کیوں کہ ان سے میرا خون کا رشتہ ہے۔