ہانیہ عامر کی ساڑھی میں تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔
آئے روز کسی نہ کسی موضوع پر ان کو سراہا اور تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کی فین فالوونگ بھی خاصی زیادہ ہے۔ پچھلے دنوں ان کی شادی کے حوالے سے بھی افواہیں زیر گردش رہیں۔
اس بار وجہ ان کی عید کے موقع پر ساڑھی میں شیئر کی گئی تصاویر ہیں، جس پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔
ہانیہ عامر کے لباس پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو دوسری جانب ان کے مداحوں نے انہیں خوب سراہا۔
ناقدین کی جانب سے ہانیہ عامر کو بطور مسلمان پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
بعض مداحوں نے انہیں اپنا چاند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری عید تو اب ہوئی ہے۔

ActresscriticizedHania AamirPics viralsocial Media