Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

اب سمجھ دار ہوگئی، لوگوں کے حساب سے چلتی ہوں، ہانیہ عامر

کی طرف سے ویب ڈیسک پر دسمبر 11, 2023

کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے خفیہ اکاوْنٹ کا انکشاف کیا ہے جو اُنہوں نے کسی اور نام سے بنایا ہوا ہے۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم اظہر سے تعلق سے متعلق کہا کہ میرے ماضی کے لمحات بہت اچھے تھے، میں نے بہت انجوائے کیا لیکن اس تعلق میں کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا، مشکل وقت بھی دیکھا لیکن میں ماضی کو تبدیل نہیں کرسکتی۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ ماضی میں بہت زیادہ خوش تھی، ہر کام دل سے کرتی تھی، اُس وقت عقل بھی کم تھی لیکن اب سمجھ دار ہوگئی ہوں، اب لوگوں کے حساب سے چلتی ہوں۔
اسی دوران ہانیہ عامر نے اپنے خفیہ اکاوْنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر جعلی نام سے خفیہ اکاوْنٹ بھی بنایا ہوا ہے، اُس اکاوْنٹ پر میرے مداحوں نے بھی مجھے فالو کیا ہوا ہے۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ میں پہلے اپنے خفیہ اکاوْنٹ پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں، اُس کے بعد مداحوں سے مشورہ لینے کے بعد اپنے آفیشل اکاوْنٹ پر تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتی ہوں۔
انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے کہا کہ میں صارفین کی تنقید پر توجہ نہیں دیتی، صرف اپنے دوستوں اور فیملی پر توجہ دیتی ہوں لیکن ماضی میں ہونے والے کچھ تنازعات نے میری ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔
ہانیہ نے کہا کہ ماضی کے تنازعات کی وجہ سے جہاں مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو وہیں اس تنقید نے مجھے پہلے سے بہتر انسان بھی بنایا۔
واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان گہرے تعلقات قائم تھے، بعد میں اس جوڑی کا بریک اَپ ہوگیا تھا جس کے بعد عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی۔

Asim AzharFake account revealedHania AamirInterviewPodcast
  • انٹرٹینمنٹ
  • خاص خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے قریبی دوست سے نکاح کرلیا

سردار عبدالرب نشتر۔۔۔ تحریک آزادی پاکستان کے عظیم ہیرو

ترکیہ کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں آگ لگانے کی کوشش کرنے والا گرفتار

یوم استحصال کشمیر آج: قومی اسمبلی میں یوم استحصال پر قرارداد منظور

فرانس کا پاکستانی اخبار فروش کو اعلیٰ سول اعزاز دینے کا اعلان

والدین نے 10 سالہ بیٹے کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر فلائٹ پکڑلی

کیا سابق کپتان بابراعظم کی ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہورہی ہے؟

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں