سکیورٹی اداروں پر تنقید کے بعد جیو نیوز نے اپنے پروگرام ’”کیپیٹل ٹاک” کے میزبان حامد میر پر پابندی عائد کردی ہے۔اس بات کی تصدیق خود سینئر صحافی حامد میرنے بھی کر دی ہے۔۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے پروگرام پر پابندی لگانا کوئی نئی بات نہیں،ماضی میں بھی دو بار مجھ پر پابندی لگائی گئی،مجھے دو بار ملازمت سے محروم کیا گیا،قاتلانہ حملہ ہونے کے باوجود میں نے آئین میں دئیے گئے حقوق کے لیے آواز اٹھانا نہیں چھوڑی،حامد میر نے مزید کہا کہ اب میں ہر قسم کے نتائج کے لیے تیار ہوں۔
انھوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوں کیونکہ وہ میرے اہلخانہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔