ماڈلنگ کے لیے جلد پاکستان آؤں گی، اسریٰ بلجیک

استنبول: ترک اداکارہ اسریٰ بلجیک نے کہا ہے کہ وہ ماڈلنگ کے لیے جلد پاکستان آئیں گی، انہیں پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں گھومنے کا بہت شوق ہے، اس شوق کو ماڈلنگ کے دوران پورا کریں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اسریٰ بلجیک نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن بعد ایک پریس ریلیز میں کریں گی۔
قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی عوام جلد انہیں پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں گھومتے پھرتے دیکھیں گے۔ اسریٰ بلجیک کا کہنا ہے کہ پاکستان جانا خواہش ہے اور خوش ہوں کہ وہاں کافی وقت گزاروں گی۔

Haleema sultanIsra bilgic