حلیم عادل شیخ کا سندھ حکومت کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے صوبائی حکومت کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کرپشن پر انصاف کی عدالت، عوام کی عدالت اور میڈیا میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام محکموں کی کرپشن عوام کے سامنے لائیں گے، اتوار کو اپوزیشن لیڈر دفتر میں پہلی بجٹ چارج شیٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی، پیر کو وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے لیے عدالت میں آئینی درخواست جمع کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن اور نااہلی پر عدالتوں سے مسلسل رجوع کریں گے، سندھ حکومت اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے سب طریقے آزمائے، اب فیصلے انصاف اور عوام کی عدالت میں ہوں گے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلیپی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخسندھ حکومت