پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔
پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا اور آخری پرواز 21 مئی کو اڑان بھرے گی۔
عازمینِ حج پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے اپنی پرواز کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں جب کہ حج پروازوں کی معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج آئندہ اعلانات کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔