لاہور: پی سی بی کے کرتا دھرتا آل راؤنڈر محمد حفیظ کے رویے سے ناراض ہوگئے، چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کورونا رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر فون کرکے کلاس لے لی۔
ذرائع کے مطابق وسیم خان نے کہا کہ ٹویٹ سے پاکستانی ٹیسٹنگ نظام کی جگ ہنسائی ہوئی، رپورٹ پبلک کرنے سے پہلے آپ کو پی سی بی سے بات کرنی چاہیے تھی، اس قدم سے مایوسی ہوئی ہے، اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔
جواب میں حفیظ نے موقف اختیار کیا کہ وہ پازیٹو رپورٹ آنے پر بہت تناؤ میں تھے، ایک آفیشل سے رابطہ کیا لیکن کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا جس پر ایسا کیا۔
ذرائع کے مطابق نیگیٹو رپورٹ آنے کے باوجود سابق کپتان نے پی سی بی کی ہدایات کے تحت خود کو الگ ایک کمرے تک محدود کر رکھا ہے۔