کراچی: سماجی رہنما جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کا ایک ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر جبران ناصر ڈنر کرکے واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں ایک بڑی گاڑی سفید ویگو نے ہماری گاڑی کو روکا اور اس میں سوار 15 افراد جو مسلح تھے اور وہ زبردستی میرے شوہر کو لے کر چلے گئے۔
جبران ناصر کی اہلیہ نے اپنے بیان میں اپیل کی کہ میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی جائے اور دعا کریں کہ جبران ناصر واپس جلد گھر واپس آجائیں۔
جبران ناصر کے پی اے لک وکٹر نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد سادہ لباس تھے جبکہ واقعہ کی اطلاع مددگار 15 پولیس کو دے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے کلفٹن تھانے میں جبران ناصر کی اہلیہ کی جانب سے واقعہ سے متعلق اور شوہر کی بازیابی کے لیے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔