گُل پلازہ ایک بلڈنگ نہیں، کراچی کی یادوں کا حصہ تھی، منال خان

کراچی: سانحۂ گُل پلازہ پر جہاں پورے ملک کے عوام اُداس اور اشک بار ہیں، وہیں فنکار بھی اس پر اپنے گہرے دُکھ کا اظہار کررہے ہیں۔
گل پلازہ شاپنگ مال میں آتشزدگی واقعے میں اب تک 15 افراد جاں بحق ہوچکے جب کہ 73 لاپتا ہیں۔
شہر قائد سے تعلق رکھنے والی جڑواں اداکار بہنوں میں سے ایک منال خان نے بھی گل پلازہ واقعے پر انتہائی افسوس اور دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں منال خان کا کہنا تھا کہ گُل پلازہ ایک بلڈنگ نہیں تھی بلکہ کراچی کی یادوں کا حصہ تھی۔ وہ کھلونے جن سے بچپن میں ہم کھیلے، وہ پلیٹس جن میں ہم آج بھی کھانا کھاتے ہیں، اور وہ عام سی چیزیں جو خاموشی سے ہماری زندگی کا حصہ بن گئیں، اُن میں سے بہت سی چیزیں یہیں سے آئی تھیں، اس جگہ کو اس حال میں دیکھ کر بہت دُکھ محسوس ہورہا ہے۔
اُن کی اس پوسٹ پر صارفین بھی گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کررہے ہیں۔

Actress Minal KhanGul Plaza Incident