گورنر نے سمری پر دستخط کردیے، بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل

کوئٹہ: قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی۔
گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے چار ناموں پر مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق اس وقت نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جمعیت علما اسلام کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی اور بی این پی کی جانب سے رکن صوبائی حمل کلمتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حسن زہری کے نام دیے گئے ہیں جب کہ سابق بیوروکریٹ شبیر مینگل کا نام بھی زیر غور ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ کا نام فائنل ہونے کے بعد 14 رکنی صوبائی نگراں کابینہ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

Balochistan Assembly DissolveGovernor Signed