لاہور: وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو دورۂ یورپ پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریف کریں گے۔ وزیراعظم لاہور کے ضمنی الیکشن سے متعلق بھی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی اجلاس ہوگا۔ عمران خان کی زیر صدارت احساس پروگرام پر بھی اجلاس ہوگا۔ مہنگائی کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔