واشنگٹن/ فلوریڈا: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران کئی چیزیں برآمد کی گئیں، جن کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی گئی ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ، خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پر کانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایجنسٹس کو کئی درجن خالی فولڈر بھی ملے جن پر کلاسیفائیڈ لکھا ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ حساس دستاویزات گم گئی ہیں یا انہیں ضائع کر دیا گیا ہے، نیشنل آرکائیو کی ملکیت دستاویزات کو ٹرمپ نے ذاتی قرار دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دستاویزات غیر جانبدار ثالث کے حوالے کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں۔