عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی حکومتی تردید، جیل تصاویر جاری

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ان کے وکلا اور اہل خانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے اڈیالہ جیل میں ان کے سیل اور سہولتوں کی تصاویر جاری کردی ہیں۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروادیں، جن کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف غلط ہے۔
وفاقی حکومت نے گزارش کی کہ عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت کو جانچنے کے لیے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ انہیں وکلا تک رسائی حاصل نہیں۔

Govt DenialImran KhanJail Photos ReleasedSolitary Confinement