لاہور: عوام کے لیے خوش خبری، 20 کلو آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوگئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزارروپے ہوگئی ہے جب کہ اس سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تھی۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کردی ہے۔
عاصم رضا نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔