اسلام آباد: عوام کے لیے خوش خبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی ورکنگ کے مطابق پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل سستا ہونے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی متوقع ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی۔ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔