کراچی: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں تیل کی قیمتوں پر بھی پڑسکتے ہیں، جس کے تحت فی لیٹر ڈیزل 9 روپے سستا ہونے کا تخمینہ ہے جب کہ پٹرول کی قیمت میں بھی ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف دباؤ کے تحت سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل میں ایڈجسٹ ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی، تاہم اغلب امکان قیمتوں میں کمی کا ظاہر کیا جارہا ہے۔