اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔
حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے جب کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کمی کردی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے کی کمی جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 160 روپے 53 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 177 روپے 39 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔