کراچی: پچھلے کچھ دنوں سے سونے کی قیمت میں بڑے اضافے دیکھنے میں آرہے تھے، اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم کمی ہوئی ہے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ 3 کاروباری دنوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا۔
آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 901 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہے۔