مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: پچھلے چند ماہ سے ملک میں سونے اور ڈالر کے نرخ تھمنے میں نہیں آرہے اور ان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آج سونے کے نرخ میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی ریٹ بڑھ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے چھٹے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 1920 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے سبب پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے بڑھ کر 187300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 1029روپے بڑھکر 160580روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Gold rateincreasePakistanWorld market