کراچی: ایک بار پھر سونے کی قیمت بڑھ گئی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1200 روپے اور 1029 روپے کا اضافہ ہوا۔
قیمتیں بڑھنے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 7 ہزار 339 روپے ہوگئی۔