سونے کی فی تولہ قیمت میں 29 سو روپے اضافہ

کراچی: سونے کی قیمت میں اچانک ریکارڈ اضافہ، صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2900 اور 2487 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں مزید 30 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 2005 ڈالر کی سطح پر آگئی، دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2900 روپے اور 2487 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمتیں بڑھنے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 22 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 4 ہزار 853 روپے کی سطح پر آگئی۔

GoldRate increase