سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کی کمی!

کراچی: ملک میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا، فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 350 اور 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پندرہ امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 794 امریکی کرنسی ہوگئی۔
دوسری طرف عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، نئی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 300 روپے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت بھی صرافہ مارکیٹوں میں 93 ہزار 664 روپے ہوگئی ہے۔

GoldPakistanrate decrease