کراچی: ملک میں سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر براجمان ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 1700 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1457 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 929 روپے کا ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے سے 2015 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔