سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 100 روپے ہوگئی۔دس گرام سونا 1715 روپے مہنگا ہوکر 90 ہزار 106 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس ہے۔

Gold