سونے کی قیمت برقرار، ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت برقرار رہی، یعنی اس میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوا، تاہم ڈالر کے نرخ میں مزید کمی واقع ہوئی۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوکر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جب کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 259 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 265 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کسی قسم کا اضافہ یا کمی واقع نہیں ہوئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 100 روپے برقرار ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 66 ہزار 409 روپے ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ڈالر اضافے کے بعد 1812 ڈالر فی اونس ہے۔

Dollar rate reduceGold price HoldInter BankOpen MarketPakistan