ملکی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 2 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونا 87 ہزار 877 روپے کا ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 743 ڈالر ہے۔
گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500روپےکی کمی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئی تھی۔ جبکہ 10گرام سونا ایک ہزار287 روپے کمی کے ساتھ 87 ہزار 448 روپے پر فروخت ہوا تھا۔ گزشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدرمیں 11 ڈالر کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 730 ڈالر فی اونس رہی۔