سونے کی قیمت میں کمی کے باوجودتاریخ‌ کی بلند سطح پر

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں پندرہ ڈالرز کاروباری ہفتے کے چوتھے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالرز کمی کے بعد 1762 ڈالر فی اونس تک پہنچی۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے کمی کے بعد جمعرات کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں کی سونے کی فی تولہ قیمت 2300 اور دس گرام قیمت 1972 روپے کم ہوئی۔حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ دو ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی جبکہ دس گرام کی قیمت کمی کے بعد 88 ہزار 134 روپے تک پہنچ گئی۔

Gold