سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار850 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔المی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 1800 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
دوسری جانب پاکستان کی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں نے گزشتہ سال سب سے زیادہ رقوم بھجوائی ہیں۔ سال2020-21 کے دوران 29.4 ارب ڈالرز کی رقوم پاکستان بھجوائی گئی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ترسیلات زر میں سالانہ اضافے میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مالی سال 2013 کے بعد کی بلند ترین شرح ہے۔