کراچی: اداکارہ ماورا حسین نے شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو عروسی جوڑے سے متعلق مشوہ دیا ہے۔
ماورا حسین نے ایک برانڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کے موقع پر کسی قسم کا تناؤ نہ لیں، وہ لباس پہنیں جو ان کی استطاعت کے مطابق ہو۔
انہوں نے کہا کہ دلہنیں دوسرے لوگوں کی جانب نہ دیکھیں کہ کس نے کتنا مہنگا جوڑا پہنا تھا، آپ دلہن ہیں کچھ بھی پہنیں گی اچھا لگے گا۔
اداکارہ نے اپنے سسرال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ خاندانی ورثے کی قدر نہیں جانتی تھیں، اپنی شادی پر ساس کا جوڑا اور دادی ساس کے زیورات پہن کر خوشی ہوئی۔
اس کے ساتھ اداکارہ نے خواہش بھی ظاہر کی وہ اب ان چیزوں کو اپنی ہونے والی بیٹی یا بہو کو دیں گی۔
خیال رہے اداکارہ ماورا حسین اوراداکار امیر گیلانی کی شادی رواں سال 5 فروری کو لاہور میں ہوئی تھی۔