قدرتی طور پر لڑکا تھا، جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا، علی آکاش

راولپنڈی: گزشتہ روز لڑکی سے لڑکی کی شادی کی خبر میڈیا پر خوب گردش کرتی رہی، اس حوالے سے علی آکاش کا موقف سامنے آیا ہے۔
ٹیکسلا کی عاصمہ بی بی نے علی آکاش بن کر دوسری لڑکی سے شادی کرلی، علی آکاش کا کہنا ہے وہ اور اس کی بیوی خوش ہیں جب کہ ان پر جھوٹا کیس لڑکی کی پھوپھو نے کیا ہے۔
ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے علی آکاش کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی طور پر لڑکا تھے، انہوں نے اپنی جنس تبدیل نہیں کروائی بلکہ جب انہیں اپنے اندر تبدیلی محسوس ہوئی تو انہوں نے اپنا چیک اپ لاہور کے ایک اسپتال سے کروایا اور آپریشن کے ذریعے مکمل طور پر مردانہ زندگی اختیار کی اور پھر نیہا بی بی سے باقاعدہ قانونی طور پر شادی کی، جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔
علی آکاش کا کہنا ہے کہ نیہا بی بی کی پھوپھو بھی مجھ سے شادی کی خواہاں تھی، ہماری شادی پر وہ طیش میں آگئی اور اس نے ہم دونوں پر جھوٹا مقدمہ کروادیا۔

Ali AkaashGirl girl marriage