گلگت بلتستان کو مشروط صوبائی حیثیت دینے کیلیے آئینی ترمیم کا فیصلہ!

اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو مشروط صوبائی حیثیت دینے کے لیے آئینی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ ہوگا۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں آئین کے آرٹیکل ایک اور 51 میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 257 اور 258 میں بھی تبدیلیاں ہوں گی۔

Gilgit baltistanProvince