اسلام آباد: عدالت عالیہ نے وزیر ہوا بازی غلام سرور کو عہدے سے برطرف کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے غلام سرور کو ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا، وفاقی وزیر کے بیان سے ملک کا نقصان ہوا تو ایکشن لینا وزیراعظم کا اختیار ہے، عدالت وفاقی وزیر کے احتساب کے آئینی طریقہ کار میں مداخلت سے پرہیز کرتی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ 262 پائلٹس سے متعلق غلام سرور نے غیر ذمے دارانہ بیان دیا، پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں 6 ماہ کی پابندی عائد ہوگئی، وزیر کو چاہیے تھا کسی کی ڈگری جعلی تھی تو خفیہ کارروائی کرتے، غلام سرور کی غیر ذمے دارانہ بیان بازی سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔