حصول آب کے لیے زندگی خطرے میں ڈالنے والی بہادر خاتون

نئی دہلی: حصول آب کے لیے جان جوکھم میں ڈال کر حیران کن طور پر بغیر کسی سہارے کنویں میں اُترنے والی خاتون کو دُنیا بھر سے پذیرائی مل رہی ہے۔
پانی کی ایک بالٹی بھرنے کے لیے بغیررسی کے کنویں میں اترنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پانی کی شدید قلت نے خاتون کو بغیررسی کے کنویں میں اترنے پر مجبور کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں میں ایک خاتون ایک بالٹی پانی بھرنے کے لیے بغیر رسی کی مدد کے کنویں میں اتررہی ہیں۔
غوثیہ نامی گاؤں میں کنویں اور تالاب خشک ہوجانے کے بعد پانی کی بوند بوند کو ترستے رہائشی حصول آب کے لیے اپنی جان کو داؤ پر لگانے پر مجبور ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو سامنے آنے پر مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علاقے میں پانی فراہم کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

ghousia village indian woman wellIndiaWater shortage