شوبز میں لوگ شادی کے بعد عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، غنا علی

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ غنا علی نے کم عمری میں شادی کرنے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
اداکارہ غنا علی نے حالیہ انٹرویو میں جلدی شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے صحیح عمر میں شادی کرلی، مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ سب نصیب کی بات ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 سال کی عمر میں، میں نے محسوس کیا کہ مجھے کسی کی ضرورت ہے، جس کے لیے میں نے اللہ سے دعائیں بھی کیں اور جب مجھے ایک انسان ملا تو میں زندگی میں سیٹ ہوگئی۔
غنا علی کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اپنے کام کو لے کر بہت پُرجوش ہوں، مجھے اداکاری کرنا پسند ہے لیکن آپ کیلئے ایک چھتری ضروری ہوتی ہے، میں اب شادی شدہ ہوں، بہت سارے لوگ آپ کو ٹارگٹ کی نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن شادی کے بعد آپ کو عزت کی نظر سے دیکھنے لگ جاتے ہیں۔
غنا نے مزید کہا کہ مجھے اپنے شوہر کی ایک بات بہت اچھی لگتی ہے، انہوں نے ہمیشہ مجھے ایک بات سمجھائی ہے اگر میں مُٹھی بن کر رہوں گی تو سب عزت کریں گے اور میں نے حقیقت میں دیکھا ہے یہ ہی سچ ہے۔

Actressghana AliIndustryInterviewmarriageShowbiz