واشنگٹن: امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کا قاتل ضمانت پر جیل سے رہا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جارج فلائیڈ کے قتل کے ذمے دار پولیس افسر شاوین کو بدھ کے روز امریکی ریاست منی سوٹے کی جیل سے دس لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گيا۔
خیال رہے کہ 44 سالہ ڈریک شاوین جارج فلائیڈ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس لرزہ خیز واقعہ کے بعد پولیس نے شاوین کو نوکری سے برطرف کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔