راولپنڈی: صدر مملکت آصف زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ملاقات کی اور صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورت حال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بتایا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔