انقرہ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے دورۂ ترکی کے دوران وزیر دفاع جنرل (ر) ہولوسی اقر اور ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاسر گلیر سے بھی ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور ترک قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
پاک ترک عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی، علاقائی صورت حال اور افغان امن عمل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی جب کہ دونوں اطراف تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔