گوادر اور پسنی کے درمیان گردوغبار کا طوفان!

گوادر: تیز آندھی اور گردو غبار کے طوفان کے باعث گوادر اور پسنی کے درمیان ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی اور گوادر شہر کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔
آندھی کے باعث حدنگاہ متاثر ہونے سے مکران کوسٹل ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
گوادر اور پسنی کے درمیان تیز آندھی اور گردوغبار کا طوفان شروع ہوا، جس کے باعث پسنی گوادر کے درمیان ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی اور گوادر شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
دوسری جانب تیز آندھی اور گرد کی وجہ سے گوادراور پسنی کے درمیان مکران کوسٹل ہائی وے پر حد نگاہ متاثر ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق حدنگاہ متاثر ہونے سے کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کے مختلف حادثات پیش آئے ہیں۔
حادثات میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گردوغبار کا طوفانگوادر