شارجہ: بھارت کے کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی بھی تعصب میں مبتلا نکلے۔
گنگولی نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھینچی گئی اپنی ایک تصویر کے بیک گراؤنڈ میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو ہی دھندلا کردیا۔
گذشتہ روز گنگولی نے آئی پی ایل اور یو اے ای آفیشلز کے ہمراہ شارجہ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ وہاں پر کھینچی گئی اپنی ایک تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی مگر عقب میں موجود پاکستانی پلیئرز کی تصویر کو دھندلا دیا۔
خود گنگولی اس میدان پر پاکستان کے ساتھ اپنے دور میں متعدد میچز کھیل چکے ہیں۔