لاہور: ڈاکوؤں نے واردات کے دوران 19 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا، یہ افسوس ناک واقعہ گجرپورہ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی ایک کلینک پر کمپاؤنڈر ہے۔
ڈاکٹر نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ کلینک بند کرکے جارہے تھے کہ راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے روکا، 4 ڈاکو کمپاؤنڈر لڑکی کو کھیتوں میں لے گئے اور گینگ ریپ کیا۔
ڈاکٹر کے مطابق ڈاکو نقدی، موبائل فون اور سونے کی بالیاں لوٹ کر لے گئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔