اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد: مقامی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت کی۔ متعدد مرتبہ طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

 

Ali Amin GandapurCM KPKIslamabad District and session CourtNBW Issued