مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ

لاہور: ریلوے حکام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، حالیہ اضافے کے بعد ریلوے حکام نے بھی مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا ہے اور حکام نے تمام ڈویژنوں کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج 5 نومبر سے ہی ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں مین اور برانچ لائنوں پر چلنے والی تمام مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ نافذ عمل ہوگیا، مال بردار ٹرینوں میں کنٹینر ٹرین، کوئلہ ٹرینیں، فوسفیٹ اور کارگو ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔

fare increaseFret trainPakistanPetroleum productRate increase